نیوزلانڈری پر انکم ٹیکس کے دوبارہ چھاپے

نئی دہلی۔ انکم ٹیکس محکمہ نے نیوز پورٹل نیوز لانڈری ڈاٹ کوم کے دفتر میں ایک بار پھر سے چھاپہ مارا ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ نے اس سے پہلے جون میں بھی اس دفتر میں تلاشی لی تھی۔ نیوز پورٹل نے آج یہاں جاری بیان میں کہاکہ انکم ٹیکس محکمہ کے حکام کی ایک ٹیم نے کل دپہر پھر سے اس کے دفتر احاطہ میں تلاشی کی شروعات کی جو نصف شب کو ختم ہوئی۔ اس نے الزام لگایا کہ اس دوران ا س کے سربراہ کو اپنے وکیل سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی اور ان کے فون کو بھی رکھ لیا گیا۔ تلاشی کے دروان دفتر میں واقع کمپیوٹر وغیرہ سے بھی ریکارڈ لئے گئے ہیں۔ اس کے سربراہ کے لیپ ٹاپ کے ساتھ ہی فون سے بھی انکم ٹیکس محکمہ نے ڈیٹاڈاون لوڈ کیا ہے ۔



from Siasat Daily – Urdu https://ift.tt/3hjTGC3
https://ift.tt/3zVAKAV

Post a Comment

Previous Post Next Post