
کرنال۔ ہریانہ کے کرنال شہر میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کے بعد تحریک چلا رہے کسانوں اور انتظامیہ کے مابین مفاہمت ہو گئی ہے۔ لاٹھی چارج کی جانچ اب عدالت کے ذریعہ کی جائے گی۔ عام رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ 28 اگست کے لاٹھی چارج کے واقعہ کی عدالتی جانچ سابق جج کریں گے، جبکہ لاٹھی چارج کا حکم دینے والے ایس ڈی ایم آیوش سنہا جانچ پوری ہونے تک مہینہ بھر چھٹی پر رہیں گے۔ کسانوں اور انتظامیہ کے درمیان اتفاق رائے ہونے کے بعد گرنام سنگھ چڈھونی اور اے سی پی دیوندر سنگھ نے کہا کہ جانچ کمیٹی ایک مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جس کسان کی موت واقع ہوئی ہے ان کے کنبہ کے دو افراد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ تاہم، مفاہمت کے تحت کسان لیڈران نے ایس ڈی ایم آیوش سنہا پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے کسانوں کی 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
from Siasat Daily – Urdu https://ift.tt/3EcQp1k
https://ift.tt/3zVAKAV